❮
❯
حدیث نمبر: 7900
عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَأْكُلُ مِنْ هَدِيَّةٍ حَتَّى يَأْمُرَ صَاحِبَهَا أَنْ يَأْكُلَ مِنْهَا ، لِلشَّاةِ الَّتِي أُهْدِيَتْ لَهُ بِخَيْبَرَ .
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ .
محمد محی الدین

سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تحفے کی کسی چیز میں سے اس وقت تک نہیں کھاتے تھے جب تک تحفہ لانے والے کو اس میں سے کھانے کا حکم نہیں دے دیتے تھے ، یہ اس بکری کی وجہ سے تھا جو خیبر میں آپ کو تحفے کے طور پر دی گئی تھی ۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأطعمة / حدیث: 7900
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2865) ، أخرجه مسند البزار برقم: 1413»