مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطلاق— طلاق کے بارے میں روایات
بَابُ الْوَلَدِ لِلْفِرَاشِ . باب: بچہ فراش والے کو ملے گا
عَنْ سَعْدِ بْنِ مَعْبَدٍ أَنَّ يُحَنَّسَ وَصَفِيَّةَ كَانَا مِنَ الْخُمُسِ ، فَوَلَدَتْ غُلَامًا ، فَادَّعَاهُ الزَّانِي وَيُحَنَّسُ ، فَاخْتَصَمَا إِلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ فَدَفَعَهُمَا إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ فَقَالَ عَلِيٌّ - عَلَيْهِ السَّلَامُ : أَقْضِي فِيهَا بِقَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ ، وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ " . وَجَلَدَهَا خَمْسِينَ خَمْسِينَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤سعد بن معبد بیان کرتے ہیں : یحنس اور صفیہ یہ خمس میں سے تھے اس عورت نے بچے کو جنم دیا زنا کرنے والے ایک شخص نے اور یحنس نے اس بچے کے بارے میں دعوی کر دیا ان دونوں نے اپنا مقدمہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کیا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کو سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے حوالے کر دیا ۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں اس کے بارے میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق فیصلہ دوں گا ( اور وہ یہ ہے : ) ” بچہ فراش والے کو ملے گا ، اور زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی “ پھر انہوں نے اسے پچاس کوڑے لگائے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے ، اور وہ مدلس ہے ۔ امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔