حدیث نمبر: 7832
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ : كُنْتُ أُرِيدُ أَنْ أَسْأَلَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ : ( وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ ) فَكُنْتُ أَهَابُهُ ، حَتَّى حَجَجْنَا مَعَهُ حَجَّةً فَقُلْتُ : لَئِنْ لَمْ أَسْأَلْهُ فِي الْحَجَّةِ لَا أَسْأَلُهُ ، فَلَمَّا قَضَيْنَا حَجَّنَا أَدْرَكْنَاهُ وَهُوَ بِبَطْنِ مُرٍّ وَقَدْ تَخَلَّفَ لِبَعْضِ حَاجَتِهِ ، فَقَالَ : مَرْحَبًا بِكَ يَا ابْنَ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا حَاجَتُكَ ؟ قُلْتُ : شَيْءٌ كُنْتُ أُرِيدُ أَنْ أَسْأَلَكَ عَنْهُ - يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ - فَكُنْتُ أَهَابُكَ ، فَقَالَ : سَلْنِي عَمَّا شِئْتَ ، فَإِنَّا لَمْ نَكُنْ نَعْلَمُ شَيْئًا حَتَّى تَعَلَّمْنَاهُ ، فَقُلْتُ : أَخْبِرْنِي عَنْ قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ : وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ مَنْ هُمَا ؟ قَالَ : لَا تَسْأَلُ أَحَدًا أَعْلَمَ بِذَلِكَ مِنِّي ، كُنَّا بِمَكَّةَ لَا يُكَلِّمُ أَحَدُنَا امْرَأَتَهُ إِنَّمَا هِيَ خَادِمُ الْبَيْتِ ، فَإِذَا كَانَ لَهُ حَاجَةٌ ، سَفَعَ بِرِجْلِهَا فَقَضَى حَاجَتَهُ ، فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ تَعَلَّمْنَ مِنْ نِسَاءِ الْأَنْصَارِ فَجَعَلْنَ يُكَلِّمْنَنَا وَيُرَاجِعْنَنَا ، وَإِنِّي أَمَرْتُ غِلْمَانًا لِي بِبَعْضِ الْحَاجَةِ ، فَقَالَتْ امْرَأَتِي : بَلِ اصْنَعْ كَذَا وَكَذَا ، فَقُمْتُ إِلَيْهَا بِقَضِيبٍ فَضَرَبْتُهَا بِهِ ، فَقَالَتْ : يَا عَجَبًا لَكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ ، تُرِيدُ أَنْ لَا تُكَلَّمَ ؟ ! فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تُكَلِّمُهُ نِسَاؤُهُ ، فَخَرَجْتُ ، فَدَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ فَقُلْتُ : يَا بُنَيَّةُ انْظُرِي لَا تُكَلِّمِي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا تَسْأَلِيهِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْسَ عِنْدَهُ دِينَارٌ وَلَا دِرْهَمٌ يُعْطِيكَهُنَّ ، فَمَا كَانَتْ لَكِ مِنْ حَاجَةٍ حَتَّى دَهْنِ رَأْسِكِ فَسَلِينِي ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا صَلَّى الصُّبْحَ جَلَسَ فِي مُصَلَّاهُ ، وَجَلَسَ النَّاسُ حَوْلَهُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ ، ثُمَّ دَخَلَ عَلَى نِسَائِهِ امْرَأَةً امْرَأَةً يُسَلِّمُ عَلَيْهِنَّ وَيَدْعُو لَهُنَّ ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ إِحْدَاهُنَّ جَلَسَ عِنْدَهَا ، وَإِنَّهَا أُهْدِيَتْ لِحَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ عَكَّةُ عَسَلٍ مِنَ الطَّائِفِ - أَوْ مِنْ مَكَّةَ - فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا دَخَلَ يُسَلِّمُ عَلَيْهَا حَبَسَتْهُ حَتَّى تُلْعِقَهُ مِنْهُ أَوْ تَسْقِيَهُ مِنْهَا ، وَأَنَّ عَائِشَةَ أَنْكَرَتِ احْتِبَاسَهُ عِنْدَهَا ، فَقَالَتْ لِجُوَيْرِيَةٍ عِنْدَهَا حَبَشِيَّةٍ ، يُقَالُ لَهَا : خَضْرَاءُ : إِذَا دَخَلَ عَلَى حَفْصَةَ فَادْخُلِي عَلَيْهَا فَانْظُرِي مَا يَصْنَعُ ، فَأَخْبَرَتْهَا الْجَارِيَةُ بِشَأْنِ الْعَسَلِ ، فَأَرْسَلَتْ عَائِشَةُ إِلَى صَوَاحِبَاتِهَا فَأَخْبَرَتْهُنَّ ، وَقَالَتْ : إِذَا دَخَلَ عَلَيْكُنَّ فَقُلْنَ : إِنَّا نَجِدُ مِنْكَ رِيحَ مَغَافِيرَ ، ثُمَّ إِنَّهُ دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ أَطَعِمْتَ شَيْئًا مُنْذُ الْيَوْمُ ؟ فَإِنِّي أَجِدُ مِنْكَ رِيحَ مَغَافِيرَ ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَشَدُّ شَيْءٍ عَلَيْهِ أَنْ يُوجَدَ مِنْهُ رِيحُ شَيْءٍ ، فَقَالَ : " هُوَ عَسَلٌ وَاللَّهِ لَا أَطْعَمُهُ أَبَدًا " حَتَّى [ إِذَا ] كَانَ يَوْمُ حَفْصَةَ قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي حَاجَةً إِلَى أَبِي ، إِنَّ نَفَقَةً لِي عِنْدَهُ ، فَأْذَنْ لِي أَنْ آتِيَهُ فَأَذِنَ لَهَا ، ثُمَّ إِنَّهُ أَرْسَلَ إِلَى جَارِيَتِهِ مَارِيَةَ ، فَأَدْخَلَهَا بَيْتَ حَفْصَةَ ، فَوَقَعَ عَلَيْهَا ، فَأَتَتْ حَفْصَةُ فَوَجَدَتِ الْبَابَ مُغْلَقًا ، فَجَلَسَتْ عِنْدَ الْبَابِ ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فَرْعٌ وَوَجْهُهُ يَقْطُرُ عَرَقًا وَحَفْصَةُ تَبْكِي ، فَقَالَ : " مَا يُبْكِيكِ ؟ " فَقَالَتْ : إِنَّمَا أَذِنْتَ لِي مِنْ أَجْلِ هَذَا ، أَدْخَلْتَ أَمَتَكَ بَيْتِي ، ثُمَّ وَقَعْتَ عَلَيْهَا عَلَى فِرَاشِي ، مَا كُنْتَ تَصْنَعُ هَذَا بِامْرَأَةٍ مِنْهُنَّ ! ! أَمَا وَاللَّهِ مَا يَحِلُّ لَكَ هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ ! فَقَالَ : " وَاللَّهِ مَا صَدَقْتِ أَلَيْسَ هِيَ جَارِيَتِي قَدْ أَحَلَّهَا اللَّهُ لِي ؟ أُشْهِدُكِ أَنَّهَا عَلَيَّ حَرَامٌ ، أَلْتَمِسُ بِذَلِكَ رِضَاكِ ، انْظُرِي لَا تُخْبِرِي بِذَلِكَ امْرَأَةً مِنْهُنَّ فَهِيَ عِنْدَكِ أَمَانَةٌ " فَلَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَعَتْ حَفْصَةُ الْجِدَارَ الَّذِي بَيْنَهَا وَبَيْنَ عَائِشَةَ فَقَالَتْ : أَلَا أَبْشِرِي فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ حَرَّمَ أَمَتَهُ ، فَقَدْ أَرَاحَنَا اللَّهُ مِنْهَا ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : أَمَا وَاللَّهِ إِنَّهُ كَانَ يَرِيبُنِي أَنَّهُ كَانَ يُقْتَلُ مِنْ أَجْلِهَا ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ ) ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ فَهِيَ عَائِشَةُ وَحَفْصَةُ ، وَزَعَمُوا أَنَّهُمَا كَانَتَا لَا تَكْتُمُ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى شَيْئًا . ¤ وَكَانَ لِي أَخٌ مِنَ الْأَنْصَارِ إِذَا حَضَرْتُ وَغَابَ فِي بَعْضِ ضَيْعَتِهِ حَدَّثْتُهُ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِذَا غِبْتُ فِي بَعْضِ ضَيْعَتِي حَدَّثَنِي ، فَأَتَانِي يَوْمًا وَقَدْ كُنَّا نَتَخَوَّفُ جَبَلَةَ بْنَ الْأَيْهَمِ الْغَسَّانِيَّ فَقَالَ : مَا دَرَيْتَ مَا كَانَ ؟ فَقُلْتُ : وَمَا ذَاكَ ؟ لَعَلَّهُ جَبَلَةُ بْنُ الْأَيْهَمِ الْغَسَّانِيُّ تَذْكُرُ ؟ قَالَ : لَا وَلَكِنَّهُ أَشَدَّ مِنْ ذَلِكَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى الصُّبْحَ فَلَمْ يَجْلِسْ كَمَا كَانَ يَجْلِسُ ، وَلَمْ يَدْخُلْ عَلَى أَزْوَاجِهِ كَمَا كَانَ يَصْنَعُ ، وَقَدِ اعْتَزَلَ فِي مَشْرَبَتِهِ ، وَقَدْ تَرَكَ النَّاسَ يَمُوجُونَ ، وَلَا يَدْرُونَ مَا شَأْنُهُ ، فَأَتَيْتُ وَالنَّاسُ فِي الْمَسْجِدِ يَمُوجُونَ وَلَا يَدْرُونَ ، فَقَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ كَمَا أَنْتُمْ ، ثُمَّ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي مَشْرَبَتِهِ قَدْ جُعِلَتْ لَهُ عَجَلَةٌ فَرَقَى عَلَيْهَا ، فَقَالَ لِغُلَامٍ لَهُ أَسْوَدَ وَكَانَ يَحْجُبُهُ : اسْتَأْذِنْ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَاسْتَأْذَنَ لِي ، فَدَخَلْتُ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَشْرَبَتِهِ فِيهَا حَصِيرٌ وَأَهَبٌ مُعَلَّقَةٌ ، وَقَدْ أَفْضَى لِجَنْبِهِ إِلَى الْحَصِيرِ فَأَثَّرَ الْحَصِيرُ فِي جَنْبِهِ ، وَتَحْتَ رَأْسِهِ وِسَادَةٌ مِنْ أَدَمٍ مَحْشُوَّةٌ لِيفًا ، فَلَمَّا رَأَيْتُهُ بَكَيْتُ ، فَقَالَ : " مَا يُبْكِيكَ ؟ " فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ فَارِسُ وَالرُّومُ يَضْطَجِعُ أَحَدُهُمْ فِي الدِّيبَاجِ وَالْحَرِيرِ فَقَالَ : " إِنَّهُمْ عُجِّلَتْ لَهُمْ طَيِّبَاتُهُمْ ، وَالْآخِرَةُ لَنَا " فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا شَأْنُكَ ؟ فَإِنِّي تَرَكْتُ النَّاسَ يَمُوجُ بَعْضُهُمْ فِي بَعْضٍ ، فَعَنْ خَبَرٍ أَتَاكَ، فَقَالَ : أَعْتَزِلْهُنَّ فَقَالَ : " لَا وَلَكِنْ كَانَ بَيْنِي وَبَيْنَ أَزْوَاجِي شَيْءٌ ، فَأَحْبَبْتُ أَنْ لَا أَدْخُلُ عَلَيْهِنَّ شَهْرًا " ثُمَّ خَرَجْتُ عَلَى النَّاسِ فَقُلْتُ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ارْجِعُوا فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَزْوَاجِهِ شَيْءٌ فَأَحَبَّ أَنْ يَعْتَزِلَ . ¤ ثُمَّ دَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ فَقُلْتُ : يَا بُنَيَّةُ أَتُكَلِّمِينَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتَغِيظِينَهُ وَتَغَارِينَ عَلَيْهِ ؟ فَقَالَتْ : لَا أُكَلِّمُهُ بَعْدُ بِشَيْءٍ يَكْرَهُهُ ، ثُمَّ دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ ، وَكَانَتْ خَالَتِي ، فَقُلْتُ لَهَا كَمَا قُلْتُ لِحَفْصَةَ فَقَالَتْ : عَجَبًا لَكَ يَا عُمَرُ بْنَ الْخَطَّابِ كُلُّ شَيْءٍ تَكَلَّمْتَ فِيهِ حَتَّى تُرِيدَ أَنْ تَدْخُلَ بَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَيْنَ أَزْوَاجِهِ ، وَمَا يَمْنَعُنَا أَنْ نَغَارَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَزْوَاجُكُمْ يَغَرْنَ عَلَيْكُمْ ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ إِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا فَتَعَالَيْنَ أُمَتِّعْكُنَّ وَأُسَرِّحْكُنَّ سَرَاحًا جَمِيلًا ) حَتَّى فَرَغَ مِنْهَا . ¤ قُلْتُ : لِعُمَرَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ : ثِقَةٌ مَأْمُونٌ ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں : میں چاہتا تھا کہ میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کروں : ” اگر ان دونوں نے اس بارے میں ایک دوسرے کی اعانت کی “ ۔ لیکن میں ان سے ہیبت زدہ تھا یہاں تک کہ میں ان کے ساتھ حج کرنے کے لئے گیا میں نے سوچا کہ اگر میں نے اس حج کے دوران ان سے دریافت نہ کیا ، تو پھر ان سے کبھی نہیں پوچھ سکوں گا ، جب ہم نے حج مکمل کر لیا تو میں ایک مرتبہ ان کے پاس پہنچا وہ اس وقت ” مر“ کے نشیبی حصے میں موجود تھے اور قضائے حاجت کے لئے پیچھے رہ گئے تھے انہوں نے فرمایا : اے اللہ کے رسول کے چچازاد ! تمہیں خوش آمدید ہے تمہیں کیا کام ہے میں نے کہا: ایک چیز ہے جس کے بارے میں ، میں آپ سے پوچھنا چاہ رہا تھا اے امیر المؤمنین ! لیکن میں آپ سے ہیبت زدہ بھی تھا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم جو چاہو اس کے بارے میں دریافت کرو کیونکہ ہمیں بھی کسی چیز کا اس وقت تک علم نہیں ہوا جب تک ہم نے اسے سیکھا نہیں میں نے کہا: آپ مجھے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بتائیے ” اگر ان دونوں نے “ ان دونوں خواتین سے مراد کون ہیں ؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم کسی ایسے شخص سے دریافت نہیں کرو گے ، جو اس بارے میں مجھ سے زیادہ بہتر جانتا ہو جب ہم لوگ مکہ میں رہا کرتے تھے ، تو ہم میں سے کوئی ایک شخص اپنی بیوی کے ساتھ کلام نہیں کیا کرتا تھا وہ عورت گھر کی نوکرانی ہوتی تھی جب آدمی کو اس سے حاجت ہوتی تھی ، تو اس کے پاس آ کر اپنی حاجت پوری کر لیتا تھا جب ہم لوگ مدینہ منورہ آئے ، تو ہماری بیویوں نے انصار کی خواتین سے سیکھنا شروع کیا انہوں نے ہمارے ساتھ بات چیت کرنا اور ہمیں جواب دینا شروع کر دیا میں نے ایک مرتبہ لڑکوں کو کوئی کام کہا: تو میری بیوی نے کہا: بلکہ آپ اس کو اس اس طرح کر لیں میں چھڑی لے کر اس کی طرف بڑھا میں نے وہ چھڑی اسے ماری ، تو اس نے کہا: اے خطاب کے صاحبزادے ! آپ پر حیرت ہوتی ہے آپ یہ چاہتے ہیں آپ کے ساتھ کلام نہ کیا جائے حالانکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کلام کر لیتی ہیں میں نکلا اور میں حفصہ کے پاس آیا اور میں نے کہا: اے میری بیٹی ! تم اس بات کا دھیان رکھنا کہ تم اللہ کے رسول کے ساتھ کلام نہ کرنا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی چیز نہ مانگنا کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہ دینار ہوتے ہیں اور نہ درہم ہوتے ہیں جو وہ تمہیں دیں اگر تمہیں کسی چیز کی ضرورت ہو یہاں تک کہ اگر سر میں لگانے کے لئے تیل کی بھی ضرورت ہو ، تو تم مجھے کہہ دینا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کی نماز پڑھتے تھے ، تو آپ جائے نماز پر تشریف فرما رہتے تھے اور لوگ آپ کے ارد گرد بیٹھ جاتے تھے اور سورج طلوع ہونے تک تشریف فرما رہتے تھے پھر اپنی ازواج میں سے ایک ایک خاتون کے پاس تشریف لے جاتے تھے انہیں سلام کرتے تھے انہیں دعا دیتے تھے اور جس خاتون کی مخصوص باری کا دن ہوتا تھا ان کے ہاں ٹھہر جایا کرتے تھے ایک مرتبہ سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا کو طائف سے ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) مکہ سے شہد کی شیشی تحفے کے طور پر دی گئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اندر تشریف لائے ، اور انہیں سلام کیا ، تو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو روک لیا اور آپ کو شہد کھانے کے لئے یا پینے کے لئے دیا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس بات پر حیرانگی ہوئی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں کیوں ٹھہرے ہیں انہوں نے اپنی حبشی کنیز جس کا نام خضراء تھا اس سے یہ کہا: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حفصہ کے پاس جائیں ، تو تم اس کے گھر جانا اور اس بات کا جائزہ لینا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے ہیں اس کنیز نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس بارے میں بتایا کہ وہاں شہد پیتے ہیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنی ساتھی خواتین ( یعنی دیگر ازواج مطہرات ) کو پیغام بھیجا اور انہیں اس بارے میں بتایا اور یہ کہا: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے پاس تشریف لائیں ، تو تم نے یہ کہنا ہے ہمیں آپ سے مغافیر کی بو آ رہی ہے پھر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے ، تو انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا آپ نے آج کوئی چیز کھائی ہے مجھے آپ سے مغافیر کی بو آ رہی ہے راوی کہتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو شدید ناپسند کرتے تھے کہ آپ سے کسی چیز کی بو محسوس ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ ، تو صرف شہد تھا اللہ کی قسم ! میں اسے کبھی نہیں کھاؤں گا راوی کہتے ہیں : یہاں تک کہ جب سیدہ حفصہ کی مخصوص باری کا دن آیا تو انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! مجھے اپنے والد سے ایک کام ہے میرا خرچ ان کے پاس موجود ہے اگر آپ مجھے اجازت دیں ، تو میں ان کے پاس چلی جاتی ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو اجازت دیدی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی کنیز ماریہ کو پیغام بھیجا وہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں آ گئیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کیا اسی دوران سیدہ حفصہ واپس آ گئیں ، تو انہوں نے دروازے کو بند پایا وہ دروازے کے پاس بیٹھ گئیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے ، تو آپ ” فرع “ تھے اور آپ کا پسینہ ٹپک رہا تھا ، سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا رونے لگیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : تم کیوں رو رہی ہو ؟ انہوں نے عرض کی : آپ نے مجھے اسی مقصد کے لئے اجازت دی تھی کہ آپ اپنی کنیز کو میرے گھر لے آئیں اور پھر میرے بستر پر اس کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کریں آپ نے دیگر ازواج میں سے کسی کے ساتھ ایسا نہیں کرنا تھا اللہ کی قسم ! یا رسول اللہ ! آپ کے لئے ایسا کرنا درست نہیں ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ کی قسم ! تم ٹھیک نہیں کہہ رہی ہو کیا وہ میری کنیز نہیں ہے ، جسے اللہ تعالیٰ نے میرے لئے حلال قرار دیا ہے میں تمہیں گواہ بنا کر یہ کہتا ہوں کہ وہ مجھ پر حرام ہے ، اور میں اس کے ذریعے تمہاری رضامندی حاصل کرنا چاہتا ہوں لیکن تم اس بات کا دھیان رکھنا کہ دیگر ازواج میں سے کسی خاتون کو اس بارے میں نہ بتانا یہ بات تمہارے پاس امانت ہے ، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے ، تو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے اپنے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر کے درمیان والی دیوار کو کھٹکھٹایا اور کہا: تم خوشخبری سنو اللہ کے رسول نے اپنی کنیز کو حرام قرار دیدیا ہے ، اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس کے حوالے سے راحت نصیب کر دی ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ کی قسم ! مجھے یہ ، تو شک ہوتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کنیز کی وجہ سے پریشان ہو جائیں گے ، پھر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی : ” اے نبی ! تم اس چیز کو کیوں حرام قرار دیتے ہو جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے حلال قرار دی ہے “ ۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی : ’ اے نبی ! تم اپنی ازواج سے فرما دو کہ اگر تم دنیا اور اس کی آرائش و زیبائش کی طلبگار ہو تو آؤ میں تمہیں مال و متاع دیدیتا ہوں اور تمہیں اچھے طریقے سے الگ کر دوں گا “ ۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : تو اس سے مراد سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا ہیں لوگوں کا یہ کہنا تھا کہ یہ دونوں خواتین ایک دوسرے سے کوئی بات نہیں چھپاتی تھیں ۔ ( سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ) انصار سے تعلق رکھنے والا میرا ایک بھائی تھا جب میں ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ) موجود ہوتا اور وہ زمینوں وغیرہ پر گیا ہوتا تو میں اُسے وہ چیزیں بیان کر دیتا تھا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی ہوتی تھیں اور جب میں کام کے سلسلے میں غیر موجود ہوتا تھا تو وہ مجھے بیان کر دیتا تھا ایک دن وہ میرے پاس آیا ہم ان دنوں جبلہ بن ایہم غسانی کے حوالے سے اندیشے کا شکار تھے اس نے کہا: آپ کو پتہ نہیں کیا ہوا ہے ؟ میں نے کہا: کیا ہوا ہے شاید جبلہ بن ایہم عنسانی آنے والا ہے اس نے کہا: جی نہیں اس سے بھی زیادہ پریشانی والی بات ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز ادا کی اور پہلے کی طرح تشریف فرما نہیں ہوئے ، اور اپنے عام معمول کے مطابق اپنی ازواج کے پاس بھی تشریف نہیں لے گئے آپ نے بالا خانے میں علیحدگی اختیار کر لی ہے ، اور لوگوں کو پریشان چھوڑ دیا ہے انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا معاملہ ہے ؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں آیا لوگ مسجد میں پریشان تھے انہیں سمجھ نہیں آ رہی تھی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے لوگو ! جیسے تم ہو ویسے ہی رہو پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت بالا خانے میں موجود تھے آپ کے لئے ایک سیڑھی بنائی گئی تھی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اس پر چڑھے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سیاہ فام غلام سے جو دربان کے فرائض سر انجام دے رہا تھا اس سے یہ کہا: عمر بن خطاب کے لئے اجازت مانگو اس نے میرے لیے اجازت مانگی میں اندر آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت بالا خانے میں موجود تھے جس میں ایک چٹائی تھی اور کچھ کھالیں لٹکی ہوئی تھیں چٹائی کا نشان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو پر لگ گیا تھا آپ کے سر کے نیچے چمڑے کا بنا ہوا تکیہ تھا جس میں پتے بھرے ہوئے تھے جب میں نے آپ کو اس حال میں دیکھا تو میں رو پڑا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : تم کیوں رو رہے ہو ؟ میں نے عرض کی : اہل فارس اور اہل روم دیباج اور حریر پر لیٹتے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ان کی پاکیزہ چیزیں انہیں جلدی ( یعنی دنیا میں ) دیدی گئیں اور ہمیں آخرت میں ملیں گی میں نے عرض کی : یا رسول اللہ آپ کا کیا معاملہ ہے میں نے لوگوں کو پریشان چھوڑا ہے کہ وہ اس بات کے منتظر ہیں کہ آپ کی طرف سے کوئی اطلاع ملے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں نے ان خواتین کے ساتھ علیحدگی اختیار کر لی ہے ( شاید یہاں یہ الفاظ ہونے تھے ۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آپ سے دریافت کیا : کیا آپ نے انہیں طلاق دیدی ہے ؟ ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جی نہیں بلکہ میرے اور میری ازواج کے درمیان کچھ ناراضگی ہے ، تو میں نے اس بات کو پسند کیا کہ میں ایک ماہ تک ان کے پاس نہیں جاؤں گا ۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نکل کر لوگوں کے پاس آیا میں نے کہا: اے لوگو ! تم لوگ واپس چلے جاؤ کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی ازواج کے درمیان کوئی معاملہ ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے علیحدہ رہنے کو پسند کیا ہے پھر میں حفصہ کے پاس آیا اور میں نے کہا: اے میری بیٹی ! کیا تم اللہ کے رسول کے ساتھ کلام کرتی ہو ( یعنی انہیں جواب دیتی ہو ) اور ان کے سامنے غصے کا اظہار کرتی ہو اور مزاج کی شدت کا اظہار کرتی ہو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کبھی کوئی ایسی بات نہیں کروں گی جو آپ کو ناپسند ہو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ، پھر میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا جو میری خالہ لگتی تھیں میں نے ان سے بھی وہی بات کہی جو میں نے حفصہ سے کہی تھی ، تو انہوں نے کہا: اے عمر بن خطاب ! تم پر حیرانگی ہوتی ہے تم ہر چیز کے بارے میں بات شروع کر دیتے ہو ، یہاں تک کہ اب تم یہ چاہتے ہو کہ اللہ کے رسول اور ان کی ازواج کے درمیان بھی دخل دو ہم کیوں اللہ کے رسول کو غصہ کر کے نہ دکھائیں جبکہ تم لوگوں کی بیویاں بھی تم لوگوں کو غصہ کر کے دکھاتی ہیں ، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی : ” اے نبی تم اپنی ازواج سے فرما دو کہ اگر تم دنیاوی زندگی اور اس کی زینت کا ارادہ رکھتی ہو ، تو آگے آؤ میں تمہیں ساز و سامان دیتا ہوں ، اور تمہیں مناسب طریقے سے الگ کر دیتا ہوں “ ۔ یہاں تک کہ آپ اس سے فارغ ہوئے ( یعنی آپ نے یہ پوری آیت تلاوت کی ) ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ” صحیح “ میں بہت زیادہ اختصار کے ساتھ مذکور ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے جو لیث کا کاتب ہے عبدالملک بن شعیب بن لیث کہتے ہیں یہ ثقہ اور مامون ہے ۔ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطلاق / حدیث: 7832
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف