مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ الْحَضَانَةِ . باب: پرورش کا بیان
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ مَكَّةَ خَرَجَ عَلِيٌّ عَلَيْهِ السَّلَامُ بِابْنَةِ حَمْزَةَ فَاخْتَصَمَ فِيهَا عَلِيٌّ وَجَعْفَرٌ وَزَيْدٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ عَلِيٌّ : ابْنَةُ عَمِّي ، وَأَنَا أَخْرَجْتُهَا وَقَالَ جَعْفَرُ : ابْنَةُ عَمِّي وَخَالَتُهَا عِنْدِي وَقَالَ زَيْدٌ : ابْنَةُ أَخِي ، وَكَانَ زَيْدٌ مُؤَاخِيًا لِحَمْزَةَ آخَى بَيْنَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِزَيْدٍ : " أَنْتَ مَوْلَايَ وَمَوْلَاهَا " وَقَالَ لِعَلِيٍّ : " أَنْتَ أَخِي وَصَاحِبِي " وَقَالَ لِجَعْفَرٍ : " أَشْبَهْتَ خَلْقِي وَخُلُقِي وَهِيَ إِلَى خَالَتِهَا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے نکلے ، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کو لے کے آئے اس بچی کے بارے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے اپنا مقدمہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا تھا کہ یہ میرے چچا کی بیٹی ہے ، اور میں اسے لے کے آیا ہوں سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا تھا کہ یہ میرے چچا کی بیٹی ہے ، اور اس کی خالہ میری بیوی ہے سیدنا زید رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا تھا کہ یہ میرے بھائی کی بیٹی ہے ( راوی بیان کرتے ہیں : ) سیدنا زید رضی اللہ عنہ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے بنے ہوئے تھے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا تھا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا زید رضی اللہ عنہ سے فرمایا : تم میرے اور اس لڑکی کے ساتھ نسبت والاء رکھتے ہو ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا : تم میرے بھائی اور میرے ساتھی ہو ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ سے فرمایا تم ظاہری شکل و صورت اور اخلاق میں میرے ساتھ مشابہت رکھتے ہو یہ بچی اس کی خالہ کو ملے گی ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے ، اور وہ مدلس ہے ۔