حدیث نمبر: 7587
عَنْ سَلْمَانَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنِ اتَّخَذَ مِنَ الْخَدَمِ غَيْرَ مَا يَنْكِحُ ، ثُمَّ بَغَيْنَ فَعَلَيْهِ مِثْلُ آثَامِهِنَّ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْتَقِصَ مِنْ آثَامِهِنَّ شَيْئًا " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سَلْمَانَ ، وَلَمْ يُدْرِكْهُ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص نکاح کے بغیر ، خدمت گزار ( یعنی کنیزیں ) رکھتا ہے ، اور پھر وہ زیادتی کی مرتکب ہوتی ہیں ، تو ان کے گناہ جتنا گناہ اس شخص کو ہو گا ، اور ان کنیزوں کے گناہ میں کوئی کمی نہیں ہو گی “ ۔
یہ روایت امام بزار نے عطاء بن سیار کے حولے سے سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے ۔ حالانکہ انہوں نے ان کا زمانہ نہیں پایا ہے اس روایت کی سند میں ایک راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7587
درجۂ حدیث محدثین: إسناده منقطع