مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ لَفْظِ النِّكَاحِ . باب: لفظ ’’ نکاح “ کا بیان
حدیث نمبر: 7532
عَنْ عَلِيٍّ السُّلَمِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أَلَا أُنْكِحُكَ أُمَيْمَةَ بِنْتَ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ ؟ " قَالَ : بَلَى . قَالَ : " قَدْ أُنْكِحْتَهَا " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ : لَا يُعْلَمُ رَوَى عَلِيٌّ السُّلَمِيُّ إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا میں تمہارا نکاح امیمہ بنت ربیعہ بن حارث کے ساتھ نہ کروا دوں ؟ تو میں نے عرض کی جی ہاں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں نے تمہارا نکاح اس کے ساتھ کروا دیا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ وہ فرماتے ہیں : سیدنا علی سلمی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے صرف یہ حدیث منقول ہے اس روایت کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔