حدیث نمبر: 7328
عَنْ عَلِيٍّ أَنَّهُ كَانَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " أَيُّ شَيْءٍ خَيْرٌ لِلْمَرْأَةِ ؟ " فَسَكَتُوا فَلَمَّا رَجَعْتُ قُلْتُ لِفَاطِمَةَ : أَيُّ شَيْءٍ خَيْرٌ لِلنِّسَاءِ ؟ قَالَتْ : لَا يَرَاهُنَّ الرِّجَالُ . فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " إِنَّهَا فَاطِمَةُ بِضْعَةٌ مِنِّي " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَعَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ أَيْضًا . ¤
محمد محی الدین

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے ، آپ نے دریافت کیا : عورت کے لئے کون سی چیز زیادہ بہتر ہے ؟ لوگ خاموش رہے ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : جب میں گھر گیا ، تو میں نے فاطمہ سے دریافت کیا : خواتین کے لئے کون سی چیز بہتر ہے ؟ تو انہوں نے جواب دیا : یہ کہ مرد انہیں نہ دیکھیں ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا ، تو آپ نے ارشاد فرمایا : ” فاطمہ ، میری جان کا ٹکڑا ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں اور ایک راوی علی بن زید بھی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7328
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1405)»