حدیث نمبر: 7295
عَنْ خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ : مَاتَ رَجُلٌ وَأَوْصَى إِلَيَّ ، فَكَانَ فِيمَا أَوْصَى بِهِ أُمُّ وَلَدِهِ وَامْرَأَةٌ حُرَّةٌ ، فَوَقَعَ بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَأُمِّ الْوَلَدِ كَلَامٌ، فَقَالَتْ لَهَا الْمَرْأَةُ : يَا لَكْعَاءُ غَدًا يُؤْخَذُ بِأُذُنِكِ فَتُبَاعِينَ فِي السُّوقِ . فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " لَا تُبَاعُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ ، وَفِيهِ ضَعْفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي أُمِّ الْوَلَدِ غَيْرُ هَذَا . ¤
محمد محی الدین

سیدنا خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص کا انتقال ہو گیا ، اس نے مجھے وصیت کی اس نے مجھے جو وصیت کی تھی ، اس میں اس کی اُم ولد بھی شامل تھی ، اور آزاد بیوی بھی شامل تھی ، ایک مرتبہ اس عورت اور ام ولد کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ، تو عورت نے اس سے کہا: اے نالائق عورت ! کل تجھے تمہارے کان سے پکڑا جائے گا اور بازار میں فروخت کر دیا جائے گا ، میں نے اس بات کا ذکر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اسے فروخت نہیں کیا جائے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ، اس میں ضعف پایا جاتا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔ اس سے پہلے اُم ولد کے بارے میں ، اس کے علاوہ حدیث گزر چکی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العتق / حدیث: 7295
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن لغيرہ
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4147)»