مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العتق— غلام آزاد کرنے کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَعْتَقَ مَا لَا يَمْلِكُ . باب: اس شخص کا بیان ، جو ایسے فرد کو آزاد کر دے ، جس کا وہ مالک نہ ہو
حدیث نمبر: 7275
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا طَلَاقَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ عَقْدٍ ، وَلَا عِتْقَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ مِلْكٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” طلاق ، عقد ( یعنی نکاح ) کے بعد ہی دی جا سکتی ہے ، اور غلام آزاد کرنا ، ملکیت کے بعد ہی ہو سکتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔