مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفرائض— وراثت کے بارے میں روایات
بَابُ مِيرَاثِ الْعَقْلِ . باب: دیت کی میراث
حدیث نمبر: 7176
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ أَسْعَدَ بْنَ زُرَارَةَ قَالَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ : إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَتَبَ إِلَى الضَّحَّاكِ بْنِ سُفْيَانَ أَنْ يُوَرِّثَ امْرَأَةَ أَشْيَمَ الضَّبَابِيِّ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ضحاک بن سفیان کو یہ خط لکھا تھا : کہ وہ اشیم ضبابی کی بیوی کو اُس کے شوہر کی دیت میں ، وارث قرار دیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔