حدیث نمبر: 7162
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ : أَنَا أَوَّلُ مَنْ أَتَى عُمَرَ حِينَ طُعِنَ، فَقَالَ : احْفَظْ عَنِّي ثَلَاثًا ، فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ لَا يُدْرِكَنِي النَّاسُ . أَمَّا أَنَا فَلَمْ أَقْضِ فِي الْكَلَالَةِ ، وَلَمْ أَسْتَخْلِفْ عَلَى النَّاسِ خَلِيفَةً ، وَكُلُّ مَمْلُوكٍ لَهُ عَتِيقٌ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو زخمی کیا گیا ، تو میں آنے والا پہلا فرد تھا ، تو انہوں نے فرمایا : تم میری تین باتیں یاد رکھنا ، مجھے یہ اندیشہ ہے کہ لوگ مجھ تک نہیں پہنچ سکیں گے ، پہلی بات یہ ہے کہ میں نے کلالہ کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں دیا اور میں کسی کو لوگوں پر خلیفہ مقرر نہیں کر رہا ، اور اُن کا ہر غلام آزاد شمار ہو گا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفرائض / حدیث: 7162
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح