حدیث نمبر: 712
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - قَالَ : إِنَّمَا الْأُمُورُ ثَلَاثَةٌ : أَمْرٌ تَبَيَّنَ لَكَ رُشْدُهُ فَاتَّبِعْهُ ، وَأَمْرٌ تَبَيَّنَ لَكَ غَيُّهُ فَاجْتَنِبْهُ ، وَأَمْرٌ اخْتُلِفَ فِيهِ فَرُدَّهُ إِلَى عَالِمِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نے فرمایا تھا : ” امور تین قسم کے ہوتے ہیں ، ایک معاملہ ایسا ہوتا ہے ، جس کا ہدایت ہونا ، تمہارے سامنے واضح ہو ، تو تم اُس کی پیروی کرو ! ایک معاملہ وہ ہوتا ہے ، جس کا گمراہی ہونا ، تمہارے سامنے واضح ہو ، تو تم اس سے اجتناب کرو ! ایک معاملہ وہ ہوتا ہے ، جس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ، تو تم اُسے اُس کے عالم کی طرف لوٹا دو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 712
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔