مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأحكام— احکام کے بارے میں روایات
بَابُ أَخْذِ حَقِّ الضَّعِيفِ مِنَ الْقَوِيِّ . باب: ضعیف شخص کا قوی سے حق وصول کرنا
حدیث نمبر: 7011
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا يُقَدِّسُ اللَّهُ أُمَّةً لَا يُؤْخَذُ لِضَعِيفِهَا مِنْ شَدِيدِهَا " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ ، وَقَالَ فِي رِوَايَةٍ : ضَعِيفٌ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ ، وَلَا يُتْرَكُ . وَقَدْ تَرَكَهُ غَيْرُهُ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ ایسی امت کو پاک نہیں کرتا ، جس میں کمزور شخص کے لئے ، طاقتور سے حق نہیں لیا جاتا “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے اور وہ ضعیف ہے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ایک روایت کے مطابق انہوں نے یہ کہا: ہے کہ یہ ضعیف ہے اور اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا ، اسے متروک قرار نہیں دیا جائے گا ، حالانکہ ان کے علاوہ دیگر لوگوں نے اسے متروک قرار دیا ہے ۔