حدیث نمبر: 7009
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبَا بَكْرٍ لَمْ يَتَّخِذَا قَاضِيًا . وَأَوَّلُ مَنِ اسْتَقْضَى عُمَرُ قَالَ : رُدَّ عَنِّي النَّاسَ فِي الدِّرْهَمِ وَالدِّرْهَمَيْنِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَفِيهِ ضَعْفٌ ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ قُلْتُ : قَدْ تَقَدَّمَ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ أَنْ يَقْضِيَ بِحَضْرَتِهِ ، وَوَرَدَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ كَذَلِكَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کسی کو قاضی نہیں بنایا تھا ، سب سے پہلے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کسی کو قاضی مقرر کیا تھا ، اور یہ فرمایا : ایک درہم اور دو درہم کے بارے میں ، تم لوگوں کو مجھ سے دور رکھو ۔ ( یعنی تم اُن کے فیصلے کر دیا کرو ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ، اس کے بقیہ رجال حسن ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس سے پہلے یہ بات گزر چکی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کو اپنی موجودگی میں فیصلہ دینے کا حکم دیا تھا ، اور یہ بات بھی وارد ہوئی ہے کہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے ساتھ بھی اسی طرح کا معاملہ پیش آیا تھا ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأحكام / حدیث: 7009
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف