حدیث نمبر: 6976
عَنْ خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ : مَرِضْتُ فَعَادَنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا بَرِئْتُ قَالَ : " صَحَّ جِسْمُكَ يَا خَوَّاتُ فِ لِلَّهِ بِمَا وَعَدْتَهُ " . قُلْتُ : مَا وَعَدْتُ اللَّهَ شَيْئًا . قَالَ : " إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ مَرِيضٍ يَمْرَضُ إِلَّا نَذَرَ شَيْئًا أَوْ نَوَى شَيْئًا مِنَ الْخَيْرِ . فَفِ لِلَّهِ بِمَا وَعَدْتَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَاشِمِيُّ ضَعَّفَهُ الْعُقَيْلِيُّ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں بیمار ہو گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کے لئے تشریف لائے جب میں تندرست ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تمہارا جسم تندرست ہو گیا ہے ، تو تم نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کرو میں نے عرض کی : میں نے تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی وعدہ نہیں کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو بھی مریض بیمار ہوتا ہے ، تو وہ کوئی نہ کوئی نذر مانتا ہے یا بھلائی کا کوئی کام کرنے کی نیت کرتا ہے ، تو تم نے اس کے ساتھ جو وعدہ کیا ہے اللہ تعالی کے لئے اسے پورا کرو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن اسحاق ہاشمی ہے ، جسے عقیلی نے ضعیف قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأيمان والنذور / حدیث: 6976
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4148)»