مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ غَيَّرَ عَلَامَ الْأَرْضِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو زمین کے ( حد بندی کے ) نشانات تبدیل کر دے
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَحِمَهُ اللَّهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أَفَرَى الْفِرَى : مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ ، وَأَفْرَى الْفِرَى : مَنْ أَرَى عَيْنَيْهِ [ فِي النَّوْمِ ] مَا لَمْ تَرَ، وَمَنْ غَيَّرَ تُخُومَ الْأَرْضِ " . ¤ قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ : " مَنْ أَرَى عَيْنَيْهِ مَا لَمْ تَرَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ أَبُو عُثْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف خود کو منسوب کرے ، اور سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی آنکھوں کو نیند میں وہ چیز دکھائے جو انہوں نے نہ دیکھی ہو ( یعنی جھوٹا خواب بیان کرے ) اور جو شخص زمین کے ( حد بندی کے ) نشانات تبدیل کر دے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ” صحیح “ میں اس کا یہ حصہ منقول ہے : ” جو شخص اپنی آنکھوں کو وہ چیز دکھائے ، جو انہوں نے نہ دیکھی ہو“ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے : ابوعثمان نے اسے عبداللہ بن دینار سے روایت کیا ہے ، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔