مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ غَصَبَ أَرْضًا . باب: اس شخص کا بیان ، جو زمین کو غصب کر لیتا ہے
حدیث نمبر: 6883
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ الثَّقَفِيِّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ أَخَذَ أَرْضًا بِغَيْرِ حَقِّهَا كُلِّفَ أَنْ يَحْمِلَ تُرَابَهَا إِلَى الْمَحْشَرِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا یعلی بن مرہ ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص نا حق طور پر زمین لے گا ، اُسے اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ ( میدان ) محشر تک اس کی مٹی لاد کر لے جائے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔