مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ غَصَبَ أَرْضًا . باب: اس شخص کا بیان ، جو زمین کو غصب کر لیتا ہے
حدیث نمبر: 6881
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ أَخَذَ شِبْرًا مِنَ الْأَرْضِ بِغَيْرِ حَقِّهِ طُوِّقَهُ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص ایک بالشت زمین ناحق طور پر حاصل کرے گا ، اُسے سات زمینوں کا طوق پہنایا جائے گا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، جن دو میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔