حدیث نمبر: 6876
عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ أَتَى رَجُلَيْنِ يَخْتَصِمَانِ بِمِصْرَ يَخْتَصِمَانِ فِي أَرْضٍ . فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِذَا رَأَيْتَ الْأَخَوَيْنِ الْمُسْلِمَيْنِ يَخْتَصِمَانِ فِي شِبْرٍ مِنْ أَرْضٍ فَاخْرُجْ مِنْ تِلْكَ الْأَرْضِ " . ¤ فَخَرَجَ أَبُو الدَّرْدَاءِ عِنْدَ ذَلِكَ إِلَى الشَّامِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ . ¤
محمد محی الدین

یزید بن ابوحبیب بیان کرتے ہیں : سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ دو افراد کے پاس آئے ، جو مصر میں ایک زمین کے بارے میں جھگڑا کر رہے تھے ، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جب تم دو مسلمان بھائیوں کو دیکھو ، کہ وہ زمین کے ایک بالشت کے بارے میں ایک دوسرے سے جھگڑا کر رہے ہیں ’ تو تم اس علاقے سے نکل جانا“ ۔ راوی بیان کرتے ہیں : تو اس موقع پر سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ وہاں سے نکل کر شام چلے گئے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ یزید بن ابوحبیب نامی راوی نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البيوع / حدیث: 6876
درجۂ حدیث محدثین: إسناده منقطع