مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ كَرَاهَةِ شِرَاءِ الصَّدَقَةِ . باب: صدقہ کی چیز خریدنے کا مکروہ ہونا
حدیث نمبر: 6831
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ الزُّبَيْرَ حَمَلَ عَلَى فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، فَأَضَاعَهُ صَاحِبُهُ ، فَأَرَادَ الزُّبَيْرُ أَنْ يَشْتَرِيَهُ فَنَهَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَعُودَ فِي صَدَقَتِهِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي هَذَا الْمَعْنَى فِي الزَّكَاةِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے اللہ کی راہ میں ایک گھوڑا دیا ، اس کے مالک نے اسے ضائع کر دیا ، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے اسے خریدنے کا ارادہ کیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں صدقہ واپس لینے سے منع کر دیا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔ اس مفہوم کی دیگر احادیث اس سے پہلے زکوۃ سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں ۔