مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يُفْسِدُهُ الدَّوَابُّ . باب: جانور جس چیز کو خراب کر دیں
حدیث نمبر: 6829
عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ رَبَطَ دَابَّةً عَلَى طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ فَهُوَ ضَامِنٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ بَقِيَّةَ ، عَنْ عِيسَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، وَلَمْ أَعْرِفْ عِيسَى هَذَا ، وَبَقِيَّةُ مُدَلِّسٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص مسلمانوں کے راستے پر جانور باندھ دیتا ہے ( اور وہ جانور کوئی نقصان کرتا ہے ) تو وہ شخص ضامن ہو گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں بقیہ کے حوالے سے عیسیٰ بن عبداللہ سے نقل کی ہے ، عیسیٰ نامی اس راوی سے میں واقف نہیں ہوں ، بقیہ نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔