مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ الشُّفْعَةُ . باب: شفعہ کا بیان
حدیث نمبر: 6798
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الصَّبِيُّ عَلَى شُفْعَتِهِ حَتَّى يُدْرِكَ فَإِذَا أَدْرَكَ إِنْ شَاءَ أَخَذَ ، وَإِنْ شَاءَ تَرَكَ " .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ .
محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بچے کو شفعہ کا حق حاصل رہے گا ، یہاں تک کہ جب وہ بالغ ہو جائے ، جب وہ بالغ ہو جائے گا ، تو اگر چاہے گا ، تو اسے حاصل کر لے اور اگر چاہے گا ، تو ترک کر دے گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن بزیع ہے اور وہ ضعیف ہے ۔