حدیث نمبر: 6757
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ الْحَجَّاجَ بْنَ عِلَاطٍ السُّلَمِيَّ أَهْدَى لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَيْفَهُ ذَا الْفَقَارِ ، وَدِحْيَةَ [ الْكَلْبِيَّ ] أَهْدَى لَهُ بَغْلَةً شَهْبَاءَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ أَبُو شَيْبَةَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : حجاج بن علاط سلمی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنی تلوار ” ذوالفقار “ تحفے کے طور پر بھیجی تھی ، اور دحیہ کلبی نے آپ کو شہباء خچر تحفے کے طور پر دیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عثمان ابوشیبہ ہے اور وہ متروک ہے ۔