مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ الْهَدِيَّةِ . باب: ہدیہ کا بیان
حدیث نمبر: 6722
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ امْرَأَةً وَهَبَتْ لَهَا رِجْلَ شَاةٍ تُصُدِّقَ بِهَا عَلَيْهَا [ فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ أَنْ تَقْبَلَهَا ] . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ایک خاتون نے انہیں بکری کی ٹانگ ہبہ کی ، جو بکری اس عورت کو صدقہ کے طور پر دی گئی تھی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو یہ حکم دیا کہ وہ اسے قبول کر لیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔