مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْأَمَانَةِ . باب: امانت کا بیان
وَعَنْ أَبِي قُرَادٍ السُّلَمِيُّ قَالَ : كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَا بِطَهُورٍ فَغَمَسَ يَدَهُ فِيهِ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ فَتَتَبَّعْنَاهُ ، فَحَسَوْنَاهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا حَمَلَكُمْ عَلَى مَا صَنَعْتُمْ ؟ " . قُلْنَا : حُبُّ اللَّهِ وَرَسُولِهِ . قَالَ : " فَإِنْ أَحْبَبْتُمْ أَنْ يُحِبَّكُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ ، فَأَدُّوا إِذَا ائْتُمِنْتُمْ ، وَاصْدُقُوا إِذَا حَدَّثْتُمْ ، وَأَحْسِنُوا جِوَارَ مَنْ جَاوَرَكُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ الْقَيْسِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا ابوقراد سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے ، آپ نے وضو کا پانی منگوایا ، آپ نے اپنا ہاتھ اس میں ڈبویا ، پھر آپ نے وضو کیا ، ہم نے وہ پانی لیا اور اسے پی لیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم لوگوں نے ایسا کیوں کیا ہے ؟ ہم نے عرض کی : اللہ اور اس کے رسول کی محبت کی وجہ سے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر تم یہ چاہتے ہو کہ اللہ اور اس کا رسول بھی تمہارے ساتھ محبت رکھیں ، تو جب تمہیں امین بنایا جائے ، تو تم امین بن جاؤ اور جب بولو ، تو سچ بولو ، اور جو شخص تمہارے پڑوس میں آئے اس کے ساتھ اچھا پڑوس رکھو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن واقد قیسی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔