حدیث نمبر: 6695
عَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ : " مَنْ رَهَنَ أَرْضًا بِدَيْنٍ عَلَيْهِ ، فَإِنَّهُ يَقْضِي مِنْ ثَمَرَتِهَا مَا فَضَلَ بَعْدَ نَفَقَتِهَا ، وَيُقْضَى ذَلِكَ لَهُ مِنَ [ حِينِهِ ذَلِكَ ] الَّذِي عَلَيْهِ بَعْدَ أَنْ يُحْسَبَ لِصَاحِبِهَا الَّذِي هِيَ عِنْدَهُ عِلْمُهُ وَنَفَقَتُهُ بِالْعَدْلِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَسَاتِيرُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص کسی قرض کے عوض میں زمین رہن رکھواتا ہے ، تو اس پر خرچ کے بعد جو کچھ بچتا ہے ، اس کے پھل میں سے وہ ادائیگی کر دے گا اور اسے وہ ادائیگی اس وقت پر کرنی ہو گی جب وہ اس کے ذمہ لازم ہوئی تھی اور اس کے بعد ہو گی ، جو اس کے ساتھی سے حساب لیا جائے گا ، جس کے پاس وہ زمین موجود ہے ، اس کے کام کاج اور خرچ کا انصاف کے مطابق حساب لگایا جائے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں مستور راوی ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البيوع / حدیث: 6695
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7090)»