مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ حُسْنِ الطَّلَبِ . باب: اچھے طریقے سے مطالبہ کرنا
حدیث نمبر: 6678
عَنْ جَرِيرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِصَاحِبِ الْحَقِّ : " خُذْ حَقَّكَ فِي عَفَافٍ وَافٍ ، أَوْ غَيْرَ وَافٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جبریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حق دار سے یہ فرمایا : تم اپنا حق احتیاط سے ( یعنی اچھے طریقے سے ) لو ! خواہ پورا ملے ، یا پورا نہ ملے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن عبدالجبار ہے اور وہ متروک ہے ۔