مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ فَرَّجَ عَنْ مُعْسِرٍ ، أَوْ أَنْظَرَهُ أَوْ تَرَكَ الْغَارِمَ . باب: جو شخص تنگ دست کو آسانی فراہم کرے ، یا اسے مہلت دے ، یا وصولی ترک کر دے
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا فَلَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ مِثْلِهِ صَدَقَهٌ " . قَالَ : ثُمَّ سَمِعْتُهُ يَقُولُ : " مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا فَلَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ مِثْلَيْهِ صَدَقَةٌ " . فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، سَمِعْتُكَ تَقُولُ : مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا فَلَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ مِثْلِهِ صَدَقَةٌ . ثُمَّ سَمِعْتُكَ تَقُولُ : " مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا فَلَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ مِثْلَيْهِ صَدَقَةٌ " . قَالَ : " لَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ قَبْلَ أَنْ يَحِلَّ الدَّيْنُ ، فَإِذَا حَلَّ فَأَنْظَرَهُ فَلَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ مِثْلَيْهِ صَدَقَةٌ " . ¤ قُلْتُ : رَوَى ابْنُ مَاجَهْ طَرَفًا مِنْهُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص تنگدست کو مہلت دے گا ، تو اسے ہر ایک دن ، اتنی رقم جتنا صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا“ ۔ راوی بیان کرتے ہیں : پھر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ” جو شخص تنگدست کو مہلت دے گا ، اُسے روزانہ اُس سے دُگنی رقم صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا “ ۔ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے پہلے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص تنگدست کو مہلت دے گا تو اسے روزانہ اتنی رقم صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا “ ۔ پھر میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ” جو شخص تنگدست کو مہلت دے گا اسے روزانہ دگنی رقم صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا “ ۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب قرض کی واپسی کا وقت نہ آیا ہو ، اس سے پہلے روزانہ اتنی رقم صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا ، اور جب وہ وقت گزر جائے اور وہ پھر بھی اسے مہلت دے ، تو اسے روزانہ اُس سے دُگنی رقم صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابن ماجہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔