مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ نَوَى قَضْيَ دَيْنِهِ وَاهْتَمَّ بِهِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو اپنے قرض کی ادائیگی کی نیت کرتا ہے اور اس بارے میں کوشش کرتا ہے ( یا اس بارے میں پریشان ہوتا ہے )
حدیث نمبر: 6657
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ حَمَلَ مِنْ أُمَّتِي دَيْنًا ، ثُمَّ جَهَدَ فِي قَضَائِهِ ، ثُمَّ مَاتَ قَبْلَ أَنْ يَقْضِيَهُ فَأَنَا وَلِيُّهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میری امت کا جو بھی فرد قرض لیتا ہے اور پھر اس کی ادائیگی کی کوشش کرتا ہے اور پھر اسے ادا کرنے سے پہلے مر جاتا ہے ، تو میں اس کا نگران ہوؤں گا“ ۔
یہ روایت امام أحمد ، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔