مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ مَنْعِ الْمَدْيُونِ مِنَ السَّفَرِ . باب: مقروض کو سفر سے روک دینا
حدیث نمبر: 6644
وَعَنْ مُوسَى بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : أَمَرَ الْحُسَيْنُ مُنَادِيًا ، فَنَادَى : أَلَّا يُقْبِلَ مَعَنَا رَجُلٌ عَلَيْهِ دَيْنٌ ، فَقَالَ رَجُلٌ : إِنَّ امْرَأَتِي ضَمِنَتْ دَيْنِي ؟ فَقَالَ حُسَيْنٌ : وَمَا ضَمَانُ امْرَأَةٍ ؟ ! رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُمَيْرٍ ؛ قَالَ الذَّهَبِيُّ : لَا يُعْرَفُ . ¤محمد محی الدین
موسیٰ بن عمیر ، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے منادی کو یہ حکم دیا تو اس نے یہ اعلان کیا : ہمارے ساتھ کوئی ایسا شخص نہ آئے ، جس کے ذمہ کوئی قرض ہو ، ایک صاحب بولے : میری بیوی میرے قرض کی ضامن بنتی ہے ، تو سیدنا حسین رضی اللہ عنہ نے فرمایا : عورت کی ضمانت کی کیا حیثیت ہے ؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عمیر ہے امام ذہبی کہتے ہیں : وہ معروف نہیں ہے ۔