مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ الْمَاءِ وَالْكَلَإِ وَمَا لَا يَحِلُّ مَنْعَهُ . باب: اضافی پانی ، گھاس پھوس اور جس چیز کو نہ دینا حلال نہیں ہے
حدیث نمبر: 6609
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - قَالَ الْمَسْعُودِيُّ : لَا أَرَاهُ إِلَّا قَدْ رَفَعَهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا تَمْنَعْ فَضْلَ مَاءٍ بَعْدَمَا تَسْتَغْنِي عَنْهُ ، وَلَا فَضْلَ مَرْعًى " . ¤ قُلْتُ : أَخْرَجْتُهُ لِقَوْلِهِ " بَعْدَ مَا يَسْتَغْنِي عَنْهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : مسعودی بیان کرتے ہیں : میرے خیال میں انہوں نے ” مرفوع “ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جب تم اس سے بے نیاز ہو جاؤ تو اضافی پانی یا اضافی چراگاہ ( یعنی گھاس پھوس ) سے منع نہ کرو “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : میں نے روایت کی ان الفاظ کی وجہ سے اسے یہاں نقل کیا ہے : ” اس کے بعد کہ آدمی اس سے بے نیاز ہو جائے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔