مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ الْمُزَارَعَةِ . باب: مزارعت کا بیان
عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ قَالَ : أَفَاءَ اللَّهُ خَيْبَرَ عَلَى رَسُولِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقَرَّهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجَعَلَهَا بَيْنَهَا وَبَيْنَهُمْ . فَبَعَثَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ فَخَرَصَهَا عَلَيْهِمْ ، ثُمَّ قَالَ : يَا مَعْشَرَ الْيَهُودِ أَنْتُمْ أَبْغَضُ النَّاسِ إِلَيَّ ؛ قَتَلْتُمْ أَنْبِيَاءَ اللَّهِ ، وَكَذَبْتُمْ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ، وَلَيْسَ يَحْمِلُنِي بُغْضِي إِيَّاكُمْ عَلَى أَنْ أَحِيفَ عَلَيْكُمْ ، قَدْ خَرَصْتُ عِشْرِينَ أَلْفَ وَسْقٍ مِنْ تَمْرٍ ، فَإِنْ شِئْتُمْ فَلَكُمْ ، وَإِنْ أَبَيْتُمْ فَلِي . فَقَالُوا : بِهَذَا قَامَتِ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو خیبر مال فئے کے طور پر دیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو وہاں رہنے دیا ، آپ نے وہاں کی زمین ( کی پیداوار ) کو ان لوگوں کے اور اپنے درمیان دو حصوں میں تقسیم کر دیا ، آپ نے سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا انہوں نے پیدوار کا اندازہ لگایا ، پھر یہ ارشاد فرمایا : اے یہودیوں کے گروہ ! تم میرے نزدیک مخلوق میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ ہو ، تم نے اللہ تعالیٰ کے انبیاء کو قتل کیا ، تم نے اللہ تعالیٰ کی طرف جھوٹی بات منسوب کی ، لیکن تمہارے ساتھ میرا بغض مجھے اس بات پر مجبور نہیں کرتا کہ میں تمہارے ساتھ زیادتی کروں ، میں نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ کھجور کے بیس ہزار وسق ہوں گے ، اگر تم چاہو ، تو اس حساب سے تم لے لو اور اگر تم نہیں مانتے ، تو پھر میں لے لیتا ہوں ، انہوں نے کہا: اسی ( حق اور انصاف ) کی وجہ سے آسمان اور زمین قائم ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔