مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّرْفِ . باب: ’’ صرف “ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ أَبِي الْمُعَارِكِ أَنَّ رَجُلًا مِنْ غَافِقٍ كَانَ لَهُ عَلَى رَجُلٍ مِنْ مَهْرَةَ مِائَةُ دِينَارٍ فِي زَمَنِ عُثْمَانَ ، فَغَنِمُوا غَنِيمَةً ، فَقَالَ الْمَهْرِيُّ : أُعَجِّلُ لَكَ سَبْعِينَ دِينَارًا عَلَى أَنْ تَمْحُوَ عَنِّيَ الْمِائَةَ . وَكَانَتِ الْمِائَةُ مُسْتَأْخَرَةً فَرَضِيَ الْغَافِقِيُّ بِذَلِكَ فَمَرَّ بِهِمَا الْمِقْدَادُ ، فَأَخَذَ بِلِجَامِ دَابَّتِهِ لِيَشُدَّهُ ، فَلَمَّا قَصَّ عَلَيْهِ الْحَدِيثَ قَالَ : كِلَاكُمَا قَدْ أَذِنَ بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ . وَأَبُو الْمُعَارِكِ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ غَيْرَ أَنَّ الْمِزِّيَّ ذَكَرَهُ فِي تَرْجَمَةِ عَيَّاشِ بْنِ عَبَّاسٍ فَسَمَّاهُ عَلِيًّا أَبَا الْمُعَارِكِ الْوَادِيَّ . وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ابومعارک بیان کرتے ہیں : غافق سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ، مہرہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے ایک سو دینار دینے تھے ، یہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانے کی بات ہے ، لوگوں کو شک ہے ، تو مہری شخص نے کہا: میں تمہیں ستر دینار فوراً ادا کر دیتا ہوں ، اس شرط پر کہ تم باقی کے دینار مجھے معاف کر دو ، کیونکہ ان ایک سو دینار کی ادائیگی کا مخصوص وقت ابھی نہیں آیا تھا ، غافقی شخص اس بات پر راضی ہو گیا ، سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ ان دونوں کے پاس سے گزرے ، تو اس شخص نے ان کے جانور کی لگام پکڑی ، تاکہ انہیں روک لے ، پھر انہیں پوری بات بیان کی ، تو انہوں نے فرمایا : تم دونوں نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کا اعلان کر دیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، ابومعارک کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے ، البتہ امام مزی نے عیاش بن عباس کے حالات میں ان کا ذکر کیا ہے اور اس کا نام ابومعارک الوادی بیان کیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔