حدیث نمبر: 6478
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ : ثَقُلَ مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ فَأَتَاهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ يَعُودُهُ فَقَالَ : هَلْ تَعْلَمُ يَا مَعْقِلُ أَنِّي سَفَكْتُ دَمًا حَرَامًا ؟ قَالَ : لَا ، مَا عَلِمْتُ . قَالَ : هَلْ عَلِمْتَ أَنِّي دَخَلْتُ فِي شَيْءٍ مِنْ أَسْعَارِ الْمُسْلِمِينَ ؟ قَالَ : مَا عَلِمْتُ . قَالَ : أَجْلِسُونِي . ثُمَّ قَالَ : اسْمَعْ يَا عُبَيْدَ اللَّهِ حَتَّى أُحَدِّثَكَ شَيْئًا لَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّةً ، وَلَا مَرَّتَيْنِ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ دَخَلَ فِي شَيْءٍ مِنْ أَسْعَارِ الْمُسْلِمِينَ لِيُغْلِيَهُ عَلَيْهِمْ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَنْ يُقْعِدَهُ بِعُظْمٍ مِنَ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ قَالَ : أَنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قَالَ : نَعَمْ غَيْرَ مَرَّةٍ ، وَلَا مَرَّتَيْنِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَالْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَقْذِفَهُ فِي مُعْظَمٍ مِنَ النَّارِ " . ¤ وَفِيهِ زَيْدُ بْنُ مُرَّةَ أَبُو الْمُعَلَّى ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

حسن بیان کرتے ہیں : سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کی طبعیت زیادہ خراب ہو گئی تو عبیداللہ بن زیاد ان کی عیادت کرنے کے لئے ان کے پاس آئے ۔ انہوں نے کہا: کہ اے سیدنا معقل رضی اللہ عنہ کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ میں نے حرام طور پر خون بہایا ہے انہوں نے جواب دیا : جی نہیں ! میں نہیں جانتا اس نے دریافت کیا کہ کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ میں نے مسلمانوں کی قیمتوں میں کچھ دخل دیا سیدنا معقل رضی اللہ عنہ نے جواب دیا میں نہیں جانتا پھر انہوں نے فرمایا : تم لوگ مجھے بٹھاؤ پھر انہوں نے فرمایا : اے عبیداللہ تم سنو میں تمہیں ایک ایسی چیز بیان کرتا ہوں جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک مرتبہ نہیں دو مرتبہ نہیں ( یعنی اس سے زیادہ مرتبہ سنی ہے ) میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ” جو شخص مسلمانوں کی قیمتوں میں دخل دیتا ہے تاکہ ان کے خلاف انہیں زیادہ کر دے تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ قیامت کے دن اس شخص کو آگ کے ایک بڑے حصے میں بٹھائے “ ۔ عبیداللہ نے دریافت کیا : کیا آپ نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے ؟ انہوں نے فرمایا : جی ہاں ! ایک مرتبہ نہیں دو مرتبہ نہیں ( اس سے زیادہ مرتبہ سنی ہے ) ۔
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ اسے آگ کے بڑے حصے میں ڈال دے “ ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی زید بن مرہ ابومعلی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البيوع / حدیث: 6478
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (209/20) اخرجه احمد فى المسند (27/5) ورواه الحاكم فى المستدرك (156/2)»