مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ إِعْطَاءِ الْأَجِيرِ وَالْعَامِلِ . باب: مزدور اور کام کرنے والے کو معاوضہ دینا
حدیث نمبر: 6458
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أَعْطُوا الْعَامِلَ مِنْ عَمَلِهِ ، فَإِنَّ عَامِلَ اللَّهِ لَا يَخِيبُ " .
رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ فِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ .
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” کام کرنے والے کو اس کے کام میں سے ( اس کا حق ) دو کیونکہ اللہ کے لئے کام کرنے والا نامراد نہیں ہوتا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔