مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْخَمْرِ وَثَمَنِهَا . باب: شراب اور اس کی قیمت کا بیان
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ أَنَّهُ أَهْدَى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَاوِيَةَ خَمْرٍ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا عَامِرُ ، أَمَا عَلِمْتَ أَنَّهَا قَدْ حُرِّمَتْ بَعْدَكَ ؟ " . قَالَ : أَفَلَا أَبِيعُهَا لِلْيَهُودِ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " إِنَّ بَائِعَهَا كَشَارِبِهَا ، فَأَهْرَقَهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ الرُّهَاوِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ منقول ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو شراب کا مشکیزہ تحفے کے طور پر دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : اے عامر کیا تم یہ بات نہیں جانتے ہو کہ تمہارے بعد اسے حرام قرار دے دیا گیا ہے ؟ انہوں نے عرض کی : کیا میں اسے کسی یہودی کو فروخت نہ کر دوں ؟ یا رسول اللہ ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اسے فروخت کرنے والا اسے پینے والے کی مانند ہے ، تو انہوں نے اسے بہا دیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس کی سند میں ایک راوی یزید بن سنان رہاوی ہے وہ ضعیف ہے ۔