مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْخَمْرِ وَثَمَنِهَا . باب: شراب اور اس کی قیمت کا بیان
وَعَنِ الْحَسَنِ أَنَّ مَوْلًى لِعُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ سَأَلَهُ أَنْ يُعْطِيَهُ مَالًا يَتَّجِرُ فِيهِ ، وَالرِّبْحُ بَيْنَهُمَا ، فَأَعْطَاهُ عِشْرِينَ أَلْفَ دِرْهَمٍ فَاشْتَرَى بِهِ خَمْرًا ، ثُمَّ قَدِمَ بِهِ الْأُبُلَّةَ فَخَرَجَ إِلَيْهِ عُثْمَانُ ، فَلَمْ يَدَعْ مِنْهَا دِنًّا ، وَلَا غَيْرَهُ إِلَّا كَسَرَهُ ، وَقَالَ عُثْمَانُ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَعَنَ الْخَمْرَ وَشَارِبَهَا ، وَمُشْتَرِيَهَا ، وَبَائِعَهَا ، وَعَاصِرَهَا ، وَحَامِلَهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَالْكَبِيرِ وَزَادَ فِيهِ : وَمُعْتَصِرَهَا ، وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْهِ ، وَآكِلَ ثَمَنِهَا . ¤ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى الْخَزَّازُ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤حسن بیان کرتے ہیں : سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ کے غلام نے ان سے یہ درخواست کی کہ وہ اسے کچھ مال دیں ، جس کے ذریعے وہ تجارت کرے اور منافع ان دونوں کے درمیان تقسیم ہو جائے گا تو انہوں نے اس غلام کو بیس ہزار درہم دیے اس غلام نے اس کے ذریعے شراب خرید لی پھر وہ اسے لے کر ابلہ آیا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نکل کر اس کی طرف گئے ۔ انہوں نے شراب کے ہر ایک مٹکے کو توڑ دیا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب پر اسے پینے والے پر اسے خریدنے والے پر اسے فروخت کرنے والے پر اسے نچوڑنے والے پر اسے لاد کر لے جانے والے پر لعنت کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” اسے نچڑوانے والے پر جس کی طرف وہ لاد کر لے جائی جا رہی ہے اس پر اور اس کی قیمت کھانے والے پر ( لعنت کی ہے ) “ ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عیسیٰ خزاز اور وہ ضعیف ہے ۔