مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْحَمَامِ . باب: کبوتر کا بیان
حدیث نمبر: 6263
وَعَنْ أَبِي كَبْشَةَ الْأَنْمَارِيِّ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعْجِبُهُ النَّظَرُ إِلَى الْأُتْرُجِّ ، وَكَانَ يُعْجِبُهُ النَّظَرُ إِلَى الْحَمَامِ الْأَحْمَرِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ أَبُو سُفْيَانَ الْأَنْمَارِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَ أَنَّ عُثْمَانَ أَمَرَ بِذَبْحِ الْحَمَامِ فِي الصَّيْدِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لیموں دیکھنے کو پسند کرتے تھے اور آپ کو سرخ کبوتر دیکھنا پسند تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوسفیان انماری ہے اور وہ ضعیف ہے ۔ اس سے پہلے شکار سے متعلق باب میں
یہ روایت گزر چکی ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کبوتر ذبح کرنے کا حکم دیا تھا ۔