مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا يُتَّخَذُ مِنَ الدَّوَابِّ . باب: اس چیز کا بیان کہ کون سے جانور رکھے جائیں ؟
حدیث نمبر: 6259
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " عَلَيْكُمْ بِالْغَنَمِ ، فَإِنَّهَا مِنْ دَوَابِّ الْجَنَّةِ فَصَلُّوا فِي مُرَاحِهَا وَامْسَحُوا رُغَامَهَا " . قُلْتُ : مَا الرُّغَامُ ؟ قَالَ : " الْمُخَاطُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ صُبَيْحٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تم پر بکریاں رکھنا لازم ہے کیونکہ یہ جنت کے جانوروں میں سے ہیں ؟ تم ان کے باڑے میں نماز ادا کر لو اور ان کے ناک پر ہاتھ پھیر ! راوی کہتے ہیں : میں نے دریافت کیا : رغام سے مراد کیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : ناک“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ انہوں نے اسے سبیح کی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔