مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْمَعَادِنِ . باب: معاون کا بیان
حدیث نمبر: 6248
عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِفِضَّةٍ ، فَقَالَ : هَذِهِ مِنْ مَعْدِنٍ لَنَا ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - " سَيَكُونُ مَعَادِنُ يُحْضِرُهَا شِرَارُ النَّاسِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
زید بن اسلم نے بنوسلیم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے حوالے سے ان کے دادا کا یہ بیان نقل کیا ہے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں چاندی لے کر حاضر ہوئے ۔ انہوں نے عرض کی : یہ ہمارے معدن میں سے نکلی ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” عنقریب معادن ظاہر ہوں گے اور لوگوں میں سے بدترین لوگ ان کے پاس ہوں گے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔