مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ الْكَسْبِ ، وَالتِّجَارَةِ ، وَمَحَبَّتِهَا ، وَالْحَثِّ عَلَى طَلَبِ الرِّزْقِ . باب: کمائی کرنا ، تجارت کرنا اور اس سے محبت رکھنا اور رزق کے حصول کی ترغیب دینا
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ مِنَ الذُّنُوبِ ذُنُوبًا لَا تُكَفِّرُهَا الصَّلَاةُ ، وَلَا الصِّيَامُ ، وَلَا الْحَجُّ ، وَلَا الْعُمْرَةُ " . قَالُوا : فَمَا يُكَفِّرُهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " الْهُمُومُ فِي طَلَبِ الْمَعِيشَةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ الْمِصْرِيُّ ، قَالَ الذَّهَبِيُّ : حَدَّثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ بِخَبَرٍ مَوْضُوعٍ . ¤ قُلْتُ : وَهَذَا فِيمَا رَوَاهُ عَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” گناہوں میں سے کچھ گناہ ایسے ہیں جن کا کفارہ نہ نماز ہو سکتی ہے نہ روزہ ہوتا ہے اور نہ حج ہوتا ہے اور نہ عمرہ ہوتا ہے ، لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اُن کا کفارہ کیا ہوتا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : رزق کے حصول کے لئے پریشانیاں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سلام مصری ہے ، امام ذہبی کہتے ہیں : اس نے یحیی کے حوالے سے ایک جھوٹی حدیث روایت کی ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ، اُن روایات میں سے ایک ہے جو اس نے یحیی بن بکیر کے حوالے سے نقل کی ہیں ۔