مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ الْبُكُورِ وَمَا فِيهِ مِنَ الْبَرَكَةِ . باب: صبح جلدی ( کام کرنا ) اور اس میں جو برکت موجود ہے اس کا تذکرہ
حدیث نمبر: 6229
وَعَنِ النَّوَّاسِ بْنِ سَمْعَانَ الْكِلَابِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَمَّارُ بْنُ هَارُونَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا نواس بن سمعان کلابی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے اللہ ! تو میری امت کے لئے ان کے صبح کے کاموں میں برکت رکھ دے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمار بن ہارون ہے اور وہ متروک ہے ۔