مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ الْبُكُورِ وَمَا فِيهِ مِنَ الْبَرَكَةِ . باب: صبح جلدی ( کام کرنا ) اور اس میں جو برکت موجود ہے اس کا تذکرہ
حدیث نمبر: 6226
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا " . ¤ قُلْتُ : رَوَى لَهُ ابْنُ مَاجَهْ : " اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا يَوْمَ الْخَمِيسِ " . وَهُوَ هَنَا مُطْلَقٌ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ نَجِيحٍ وَالِدِ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے اللہ ! تو میری امت کے لئے اُن کے صبح کے کاموں میں برکت رکھ دے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابن ماجہ نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے ” اے اللہ ! تو میری امت کے لئے جمعرات کے دن ان کے صبح کے کاموں میں برکت رکھ دے “ ۔ جبکہ
یہ روایت یہاں مطلق طور پر ذکر ہوئی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک عبداللہ بن جعفر بن نجیح ہے ، جو علی بن مدینی کا والد ہے اور وہ ضعیف ہے ۔