مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ الْبُكُورِ وَمَا فِيهِ مِنَ الْبَرَكَةِ . باب: صبح جلدی ( کام کرنا ) اور اس میں جو برکت موجود ہے اس کا تذکرہ
حدیث نمبر: 6225
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ أَحْمَدَ بْنَ مَسْعُودٍ الْمَقْدِسِيَّ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے اللہ ! تو میری امت کے لئے ان کے صبح کے کاموں میں برکت رکھ دے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ امام طبرانی کے استاد أحمد بن مسعود مقدسی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے ۔