مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ الْبُكُورِ وَمَا فِيهِ مِنَ الْبَرَكَةِ . باب: صبح جلدی ( کام کرنا ) اور اس میں جو برکت موجود ہے اس کا تذکرہ
حدیث نمبر: 6219
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا يَوْمَ خَمِيسِهَا " . قَالَ : فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : لَا تَسْأَلَنَّ رَجُلًا حَاجَةً بِلَيْلٍ ، وَلَا تَسْأَلَنَّ رَجُلًا أَعْمَى حَاجَةً ، فَإِنَّ الْحَيَاءَ فِي الْعَيْنَيْنِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ مُسَاوِرٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اے اللہ ! تو میری امت کے لئے جمعرات کے دن ان کے صبح کے کاموں برکت رکھ دے “ راوی بیان کرتے ہیں : پھر سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا : تم کبھی بھی کسی شخص سے رات کے وقت کسی ضرورت کے بارے میں نہ مانگو اور نہ ہی کسی نابینا شخص سے ضرورت کے بارے میں مانگو کیونکہ حیا آنکھوں میں ہوتی ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن مساور ہے اور وہ ضعیف ہے ۔