مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ الْبُكُورِ وَمَا فِيهِ مِنَ الْبَرَكَةِ . باب: صبح جلدی ( کام کرنا ) اور اس میں جو برکت موجود ہے اس کا تذکرہ
حدیث نمبر: 6218
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا يَوْمَ خَمِيسِهَا " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اے اللہ ! تو میری امت کے لئے جمعرات کے دن ان کے صبح کے کاموں میں برکت رکھ دے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن عبدالرحمن ہے اور وہ متروک ہے ۔