مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ كُلُّهُ فِي النَّارِ إِلَّا النَّحْلَةَ " . باب: چیونٹی ، مینڈک ، شہد کی مکھی اور دیگر ( جانوروں ) وغیرہ کا بیان جنہں مارنے سے منع کیا گیا ہے
حدیث نمبر: 6090
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الذُّبَابُ كُلُّهُ فِي النَّارِ إِلَّا النَّحْلَةَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ حَازِمٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تمام مکھیاں جہنم میں جائیں گی صرف شہد کی مکھی کا معاملہ مختلف ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابراہیم بن محمد بن حازم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔