مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ التَّسْمِيَةِ عِنْدَ رَمْيِ الصَّيْدِ وَالذَّبْحِ . باب: شکار کو تیر مارتے ہوئے یا ذبح کرتے ہوئے بسم اللہ پڑھنا
حدیث نمبر: 6014
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ أَكَلَ أَوْ شَرِبَ أَوْ رَمَى صَيْدًا فَنَسِيَ أَنْ يَذْكُرَ اسْمَ اللَّهِ فَلْيَأْكُلْ مِنْهُ مَا لَمْ يَدَعِ الْبَسْمَلَةَ مُتَعَمِّدًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عُتْبَةُ بْنُ السَّكَنِ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص کچھ کھاتا ہے یا پیتا ہے یا شکار کو تیر مارتا ہے اور پھر اللہ کا نام لینا بھول جاتا ہے ، تو وہ اس میں سے کھا لے جبکہ اس نے بسم اللہ جان بوجھ کر ترک نہ کی ہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عتبہ بن سکن ہے اور وہ متروک ہے ۔