حدیث نمبر: 5994
وَعَنْ زُبَيْدٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ أَتَى أَهْلَهُ فَوَجَدَ قَصْعَةً مِنْ قَدِيدِ الْأَضْحَى فَأَبَى أَنْ يَأْكُلَهُ فَأَتَى قَتَادَةَ بْنَ النُّعْمَانِ فَأَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَامَ فَقَالَ : " إِنِّي كُنْتُ أَمَرْتُكُمْ أَنْ لَا تَأْكُلُوا الْأَضَاحِيَّ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ لِتَسَعَكُمْ ، وَإِنِّي أُحِلُّهُ لَكُمْ فَكُلُوا مِنْهُ مَا شِئْتُمْ ، وَلَا تَبِيعُوا لُحُومَ الْهَدْيِ وَالْأَضَاحِيِّ ، [ وَكُلُوا ] وَتَصَدَّقُوا ، وَتَمَتَّعُوا بِجُلُودِهَا ، وَلَا تَبِيعُوهَا ، وَإِنْ أُطْعِمْتُمْ مِنْ لَحْمِهَا فَكُلُوهُ إِنْ شِئْتُمْ " . ¤ وَقَالَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ : عَنْ أَبِي سَعِيدٍ [ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فَالْآنَ ] فَكُلُوا وَاتَّجِرُوا وَادَّخِرُوا " . ¤ قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ يَسِيرٌ مِنْهُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَهُوَ مُرْسَلٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ . ¤
محمد محی الدین

زبید بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اپنے اہل خانہ کے پاس آئے ۔ انہوں نے قربانی کے گوشت کا بنا ہوا قدید کا پیالہ پایا تو اسے کھانے سے انکار کر دیا پھر وہ سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو سیدنا قتادہ رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے آپ نے ارشاد فرمایا : میں نے پہلے تمہیں یہ ہدایت کی تھی کہ تم تین دن سے زیادہ ( قربانی کا ) گوشت نہ رکھنا اس کی وجہ یہ تھی کہ تاکہ تمہارے لئے گنجائش ہو جائے ( یعنی زیادہ لوگوں کو گوشت مل جائے ) اب میں اسے تمہارے لئے حلال قرار دیتا ہوں جتنا چاہو اس میں سے کھا لو البتہ ہدی اور قربانی کے گوشت کو فروخت نہ کرنا تم کھا لو صدقہ کرو اس کی کھال استعمال کرو لیکن اسے فروخت نہ کرنا اور اگر تمہیں اس کے گوشت میں سے کھلایا جاتا ہے ، تو اگر تم چاہو تو اس کو کھا لو “ انہوں نے اس حدیث کے بارے میں یہ کہا: ہے کہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات منقول ہے ۔ ” اب تم اسے کھاؤ تجارت کرو اور زخیرہ کرو “ ۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ” صحیح “ میں اس روایت کا معمولی سا حصہ منقول ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے
یہ روایت ” مرسل “ ہے لیکن سند کے اعتبار سے صحیح ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأضاحي / حدیث: 5994
درجۂ حدیث محدثین: إسناده مرسل
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (15/4)»