حدیث نمبر: 5979
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أُضَحِّيَ عَنْهُ بِكَبْشَيْنِ فَأَنَا أُحِبُّ أَنْ أَفْعَلَهُ . ¤ وَقَالَ الْمُحَارِبِيُّ فِي حَدِيثِهِ : ضَحَّى عَنْهُ بِكَبْشَيْنِ : وَاحِدٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْآخَرِ عَنْهُ فَقِيلَ لَهُ . فَقَالَ : إِنَّهُ أَمَرَنِي فَلَا أَدَعُهُ أَبَدًا . ¤ قُلْتُ : لَهُ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ : أَمَرَنِي أَنْ أُضَحِّيَ عَنْهُ . مِنْ غَيْرِ ذِكْرِ كَبْشٍ ، وَلَا كَبْشَيْنِ . ¤ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، وَفِيهِ أَبُو الْحَسْنَاءِ ، وَلَا يُعْرَفُ رَوَى عَنْهُ غَيْرُ شَرِيكٍ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ میں ( ہر سال ) آپ کی طرف سے دو دنبے قربان کروں تو میں ایسا کرنے کو پسند کرتا ہوں ۔ محاربی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ( یہ حکم دیا تھا ) کہ میں آپ کی طرف سے دو دنبے قربان کروں ایک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہو اور دوسرا ان کی طرف سے ہو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں بات چیت کی گئی تو انہوں نے فرمایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا تھا اس لئے میں انہیں کبھی ترک نہیں کروں گا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابوداؤد نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے ، جس میں یہ الفاظ ہیں : ” آپ نے مجھے یہ ہدایت کی تھی کہ میں آپ کی طرف سے قربانی کروں “ ۔ انہوں نے اس میں ایک یا دو دنبوں کا ذکر نہیں کیا ہے ۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوحسناء ہے اور یہ معروف نہیں ہے شریک کے علاوہ اور کسی نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأضاحي / حدیث: 5979
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف